بیلگاوی11جولائی (ایس او نیوز) سٹی کرائم برانچ نے یہاں ایک ہوٹل پر دھاوا بولتے ہوئے منسوخ شدہ کرنسی کی شکل میں 3کروڑ11لاکھ روپے ضبط کیے ہیں اور اس ضمن میں6ملزمین کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک شخص کا تعلق بھٹکل سے بتایا جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) سیما لاٹکرکے مطابق مصدقہ خبر کی بنیاد پر انسپکٹر گدّیکر کی قیادت میں سی سی بی کی ٹیم نے شہر کے ہوٹل روہن ریسیڈنسی کے کمرہ نمبر204پر چھاپہ مارا۔اور وہاں پر موجودمنسوخ شدہ کرنسی ضبط کی جو کہ 80%سے زیادہ500روپے کے اور بقیہ 1000کے نوٹوں پر مشتمل تھی۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت گوا کے اروند پنڈلیکرتلوار(۳۳سال)،پونے کے سہاس اشوک پاٹل (۳۱سال)،بیلگاوی کے راما بھیئرو پاٹل (۲۹سال)،میرج کے صدام حسین شیخ (۲۸)، گجرات کے انیل جینتی لال پٹیل(۲۹سال) اور بھٹکل کے عبدالناصرمحمد باشاہ(۵۲سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلیدی ملزم انیل پٹیل ایک فرنیچر کی دکان کا مالک ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔